عمران خان کے ہم شکل کے چرچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
عمران خان اور ان کا ہم شکل
عمران خان اور ان کا ہم شکل

 

 

آواز دی وائس ۔نئی دہلی آجک نہیں بلکہ ہر دور میں بڑی شخصیات کے ہم شکل سرخیوں میں رہے ہیں۔اب سرحد پار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل تلاش کرلیا گیا ہے۔لیکن وہ پاکستان میں ہے اور نہ پاکستانی ہے۔ اس بار یہ مماثلت امریکا کے مشہور اداکار ال پکینو میں تلاش کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر امریکی اداکار اور فلم ساز ال پکینو کے ایک مداح نے عمران خان اور ال پکینو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں میں واضح مماثلت کی طرف صارفین کی توجہ دلائی ۔

بعد ازاں ایک اور صارف کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ال پکینو کی تصویرشیئر کی گئی اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے مماثل قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ ال پکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ماضی میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انگلش گلوکار اور رولنگ اسٹون کے بانی مک جیگر کو بھی عمران خان کا ہم شکل قرار دیا جاچکا ہے۔