ڈیلٹا ویرینٹ کا قہر دنیا کے 132زائد ممالک میں جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اینٹونیو گوئٹرس
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اینٹونیو گوئٹرس

 

 

جنیوا: کورونا وائرس کی نئی لہر جو انہتائی خطرناک ہے، اب تک 132 سے زائد ممالک میں اس کا قہر جاری ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ دنیا کے 132 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس کے ڈیلٹاویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس مراکش سے پوری دنیا میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔  

یہ بیماری مزید کتنی خطرناک ہے، اس کا اندازہ ابھی لگانا مشکل ہے۔ سائنس داں کی جانب سے مسلسل اس پر تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا اس کو کیسے روکا جا سکتا ہے، اس کے خطرناک اثرات کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔

وہیں ملک ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کووڈ 19کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔

ریاست کیرالہ اور مہاراشٹر میں اس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی پھر سے خوف و ہراس کی طرف گامزن ہوگئی ہے۔ لوگوں کے اندر یہ خوف بھی ستانے لگا ہے کہ کہیں پھر سے لاک ڈاون نہ ہو جائے، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔