ہندوستان - چین کے درمیان تعلقات پیچیدہ اور کئی پہلوؤں پر مشتمل ہیں: پوتن

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-06-2026
ہندوستان - چین کے درمیان تعلقات پیچیدہ اور کئی پہلوؤں پر مشتمل ہیں: پوتن
ہندوستان - چین کے درمیان تعلقات پیچیدہ اور کئی پہلوؤں پر مشتمل ہیں: پوتن

 



سینٹ پیٹرزبرگ
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات کو “نازک” اور “کثیر الجہتی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ دونوں ایشیائی طاقتیں باہمی مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے موقع پر جمعرات (مقامی وقت) کو جب ان سے پاکستان اور چین کے تعلقات کے ہندوستان پر اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ پاکستان مکمل طور پر بیجنگ کے زیر اثر ہے۔عالمی معاشی منظرنامے میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے روسی صدر نے بڑی معیشتوں کے بڑھتے ہوئے اثر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان تیسری، روس چوتھی پوزیشن پر ہے جی ڈی پی کے لحاظ سے... چین، امریکا، ہندوستان اور روس چار بڑی معیشتیں ہیں۔
پوتن نے نئی دہلی اور بیجنگ کے تعلقات کی حساس نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان اور چین کے درمیان نازک اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، اور ان میں مداخلت کرنا اچھا خیال نہیں ہے۔ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہندوستان اور چین دونوں میں رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے دو طرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
“ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہندوستان اور چین دونوں میں رابطے میں ہیں... صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی دونوں سرحدی مسائل سمیت تمام باہمی امور کے حل کی کوشش کر رہے ہیں۔
روسی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ روس کے تعلقات ہندوستان اور چین کے ساتھ ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کے طور پر ہمارے چین اور ہندوستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات ہیں۔ کوئی کسی سے ناراض نہیں... روس اور ہندوستان کے تعلقات چین کو متاثر نہیں کرتے، اور چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہندوستان کو متاثر نہیں کرتے۔
مزید برآں پوتن نے کہا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی مسائل کی پیچیدگی سے آگاہ ہیں، اور ان کے مطابق پاکستان مکمل طور پر چین کے کنٹرول میں نہیں ہے بلکہ ایک بڑا ملک ہے جس کے مختلف ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برکس جیسے پلیٹ فارمز بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعمیری تعاون کی مثال ہیں۔
قبل ازیں 29 مئی کو ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور رابطے کے لیے ورکنگ میکانزم  کا اجلاس تعمیری رہا۔اسی دوران کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن رواں سال ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔