امریکہ میں بارش سے ابتک 65 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2021
تباہ کن بارش اور طوفان
تباہ کن بارش اور طوفان

 

 

نیویارک:امریکا کی 8 ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان کا زور ٹوٹ گیا لیکن اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گیا۔ طوفان کے باعث مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، شاہراہیں اجڑ گئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بے کار ہوگئیں۔