رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلواروں کے ساتھ روایتی رقص
رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

 

 

ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی کھلاڑیوں کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں یوم تاسیس پر جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔ العربیہ اور النصر کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق پرتگالی سٹار اور پانچ بار دنیا کے بہتر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سعودی لباس میں جشن منایا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے تلواروں کے روایتی سعودی رقص ’العرضہ‘ میں حصہ لیا۔ وڈیو میں پرتگالی سٹار کو سعودی قہوہ پیتے ہوئے، عوامی گیتوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رونالڈو نے انسٹا گرام پر وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’سعودی عرب کا یوم تاسیس مبارک‘۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’ سعودی عرب کے یوم تاسیں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا۔ یاد رہے کہ مملکت میں 22 فروری کو یوم تاسیس منایا جا تاہے جو دراصل 300 سال پہلے قائم ہونے والی سعودی ریاست کی یاد دلانے والا دن ہے جس کے باقاعدہ قیام کا اعلان امام محمد بن سعود نے 1727 میں کیا تھا