کورونا: مسجدِ نبوی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ، چھت نمازیوں کیلئے کھلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-01-2022
کورونا: مسجدِ نبوی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ، چھت نمازیوں کیلئے کھلی
کورونا: مسجدِ نبوی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ، چھت نمازیوں کیلئے کھلی

 

 

مدینہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں 10 روز کی چھٹی کے بعد مسجدِ نبویﷺ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ (ایجنسی )