امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کا سیلاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-01-2022
امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کا سیلاب
امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کا سیلاب

 

 

واشنگٹن: امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کیسز کا سیلاب آگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں 6 لاکھ 77 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 1770 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ادھر فرانس میں بھی پہلی بار ایک دن میں 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں کووڈ کے ایک لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اسپین ایک لاکھ 37 ہزار اور اٹلی میں ایک لاکھ 89 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔