کانگو :ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کانگو میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجیوں سمیت 8 کانگو :ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاکافراد ہلاک
کانگو میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجیوں سمیت 8 کانگو :ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاکافراد ہلاک

 

 

رٹشرو : کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر ایک کارروائی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ پاکستانی افسران و جوان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگومیں حادثہ پیش آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر گیا جس کے نتیجے میں چھ پاکستانی افسران و جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کےلیے یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔