کلبھوشن کیس:اپنے ہی جال میں پھنس گیاپاکستان،محمودقریشی کی جھنجھلاہٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
کلبھوشن،محمودقریشی
کلبھوشن،محمودقریشی

 



 

اسلام آباد

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی جھنجھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہےکہ کلبھوشن کیس پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ عالمی پلیٹ فارموں پر ہندوستان کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔

پاکستان کی ناکامی کا ٹھیکراقریشی نے نواز شریف کی سابقہ حکومت کے سرپھوڑاہے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ کلبھوشن جادو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ نون ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن ممبران نا سمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف عالمی عدالتِ انصاف کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہے ہیں، امید ہے کہ اپوزیشن ممبران ہندوستان کی چالوں کو سمجھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کورٹ کی سفارشات کے مطابق اقدامات کیئے ہیں، ہندوستان ہمیں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )