امریکا کے نکلتے ہی افغانستان میں خانہ جنگی: روس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو
روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو

 

 

ماسکو

روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ امریکا کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی۔

یہ بات روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔

روسی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم ضروری سیکیورٹی اقدامات کرے گی۔

سرگئی شوئیگو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ (ایجنسی ان پٹ)