چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی : امریکہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-01-2022
چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی : امریکہ
چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی : امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے امریکی پروازوں کو روکنے کے فیصلے کو دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی ذمے داریوں کے مطابق قرار نہیں دیا اور وہ اس کے بدلے میں ریگولیٹری کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ امریکی نقل و حمل کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا "چین کی کارروائی امریکہ - چین ہوائی نقل و حمل کے معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں ہے۔

ہم اس سلسلے میں پیپلز ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم مناسب ریگولیٹری اقدامات کرنے کا حق برقرار رکھتے ہیں۔"

امریکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر چین سے گزرنے والی 6 امریکی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ (ایجنسی )