چین: بارش نے تباہی مچا دی۔ابتک 33 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
چین میں قیامت
چین میں قیامت

 

 

چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہینان میں 1 ہفتے سے جاری بارشوں کے سبب اموات کی تعداد 33 ہو گئی۔

چینی صوبے ہینان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب بھی 8 افراد لاپتہ ہیں۔ چینی صوبے ہینان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث معیشت کو اب تک 189 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

چین میں شدید بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ چین کے صوبے ہینان کے 4 شہروں میں آج طوفان کے خطرے کا لیول ہائی کر دیا گیا ہے۔

ووہان سميت چين کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سيلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوچکے ہيں۔ مشرقی صوبے جيانگسو اور زيانگجی سب سے زيادہ سيلاب سے متاثر ہوئے ہيں۔ دوسری جانب ہزاروں چينی فوجی اور فائر فائٹرز لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے امدادی کاموں ميں مصروف ہيں۔