کینیڈا، بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 



 

کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

کینیڈا میں بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔

دوسری جانب کینیا میں کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نیروبی سے وزارت صحت کے مطابق کینیا نے پچھلے ہفتے ہندوستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

(ان پٹ ایجنسی)