لندن: پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کے ساتھ لندن میں لوٹ مار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-04-2022
لندن: پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کے ساتھ لندن میں لوٹ مار
لندن: پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کے ساتھ لندن میں لوٹ مار

 


لندن: پاکستانی نژاد سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔

عامر خان نے پیر کو رات گئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مشرقی لندن کے شہر لیٹن میں ہونے والے اس واقعے میں وہ اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم محفوظ رہے جب دو افراد سے ان کا سامنا ہوا۔

عامر خان نے لکھا کہ ’لندن کے مشرقی علاقے میں میری گھڑی گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی ہے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں فریال کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، خوش قسمتی سے فریال چند قدم پیچھے تھیں۔

 

اس دوران دو افراد میری طرف جھپٹے اور انہوں نے گن تان کر مجھ سے میری گھڑی مانگی۔ اہم یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔‘ خیال رہے کہ 35 سالہ عامر خان سابق لائٹ ویٹ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

رواں برس فروری میں مانچسٹر میں بریٹن کیل بروک نے انہیں ہرایا تھا۔ یہ ان کے پروفیشنل کیریئر کی چھٹی شکست تھی۔ عامر خان نے 34 میں 21 مقابلوں میں ناک آؤٹ فتوحات اپنے نام کیں۔