رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2023
رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب
رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب

 

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند نسریاض: ک ایپ کے ذریعہ بکنگ کرسکتے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’وقت بک کرنے کی سہولت سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور عمرہ زائرین کے لیے دستیاب ہے‘۔

وزارت نے کہاہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے خواہشمند اب نسک ایپ کے ذریعہ مناسب وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں نیز یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ کس دن اور کس وقت زیادہ بھیڑ ہے اور کب رش کم ہے‘

۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین بکنگ کرنے سے پہلے عمرہ ویزا جاری کرالیں۔عمرہ ویزہ کے بغیر نسک ایپ پر بکنگ نہیں ہوسکتی‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں عمرہ بکنگ نسک ایپ کے علاوہ توکلنا ایپ کے ذریعہ بھی ہوسکتی ہے‘۔

’عمرہ کے لیے وقت بک کرنے کی شرط یہ ہے کہ خواہشمند کورونا کا شکار نہ ہو اور نہ ہی کورونا کے مریض سے میل جول کرچکا ہو‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں بہترین سہولتوں سے فائدہ اٹھانے اور آرام سے مناسک ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جو وقت بک کیا جائے اس کی پابندی بھی کی جائے‘