ڈھاکہ : 17 سالہ جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے۔ یہ واپسی گزشتہ برس جولائی بغاوت کے دوران سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ملکی تاریخ کا ایک بڑا سیاسی واقعہ سمجھی جا رہی ہے۔
طارق رحمان اپنی اہلیہ زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان کے ہمراہ لندن سے بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے ڈھاکہ پہنچے۔ بی ڈی نیوز 24 کے مطابق اس پرواز نے ڈھاکہ پہنچنے سے قبل سلہٹ میں مختصر قیام کیا۔
ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف اور 300 فٹ روڈ پر لوگوں کا جم غفیر جمع ہے جہاں بی این پی کی جانب سے پارٹی کے قائم مقام سربراہ کے استقبال کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ صبح سے ہی ملک بھر سے کارکنان کی آمد جاری ہے جس سے پورا علاقہ انسانی سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے۔
بی این پی کے کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کیں۔ پارٹی کے سینئر رہنما جن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے جس کے بعد مختصر استقبالی پروگرام منعقد ہوگا۔
ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ حکام نے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے کے لیے عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ بی ڈی نیوز 24 کے مطابق یہ پابندی 24 دسمبر کی شام 6 بجے سے 25 دسمبر کی شام 6 بجے تک نافذ رہے گی۔
اس دوران صرف درست ٹکٹ اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام افراد اور ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
عبوری حکومت نے بھی بی این پی کے قائم مقام چیئرمین کی سکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام کے مطابق حکومت نے طارق رحمان کی وطن واپسی کا خیرمقدم کیا ہے اور بی این پی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بدھ کو پریس کانفرنس میں شفیق الاسلام نے کہا کہ حکومت مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
وطن واپسی کے بعد طارق رحمان 300 فٹ روڈ پر منعقد ہونے والی پارٹی کی جانب سے رکھی گئی مختصر تقریب میں شرکت کریں گے جسے 36 جولائی ایکسپریس وے بھی کہا جاتا ہے۔ بی این پی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد جو طارق ہوم کمنگ کمیٹی کے کنوینر ہیں نے بتایا کہ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین مختصر خطاب بھی کریں گے۔اس کے بعد وہ ایورکیئر اسپتال جائیں گے اور پھر گلشن ایونیو میں واقع اپنی رہائش گاہ روانہ ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران طارق رحمان 27 دسمبر کو ووٹر کے طور پر اپنا اندراج بھی کرائیں گے۔ صلاح الدین احمد کے مطابق اس مقصد کے لیے ہفتے کے روز انتخابی دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ وہ قومی شناختی کارڈ سمیت تمام ضروری کارروائیاں مکمل کر سکیں۔
ادھر فروری 12 کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے خالدہ ضیا اور طارق رحمان کی جانب سے بوگورا میں نامزدگی فارم پہلے ہی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ بی ڈی نیوز 24 کے مطابق بی این پی بوگورا ضلع یونٹ کے صدر رضاالکریم بادشاہ نے بتایا کہ خالدہ ضیا کے لیے بوگورا 7 جبکہ طارق رحمان کے لیے بوگورا 6 کے حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ہیں۔سابق رکن پارلیمنٹ ہلال الزمان تالکدر لالو نے خالدہ ضیا کے لیے جبکہ رضاالکریم بادشاہ نے طارق رحمان کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کیا۔
ملک بھر سے پارٹی کے رہنما اور کارکنان صبح سے دارالحکومت میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں یہ علاقہ حامیوں کے سمندر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ موقع گزشتہ برس جولائی کی تحریک کے دوران سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ملکی سیاست میں ایک اہم لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔
اندازوں کے مطابق سینکڑوں ہزار افراد 17 برس بعد جلاوطنی سے واپسی پر بی این پی رہنما کے استقبال کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ طارق رحمان پہلے ہی شمال مشرقی شہر سلہٹ پہنچ چکے ہیں اور وہاں سے کچھ ہی دیر میں دارالحکومت روانہ ہونے کی توقع ہے۔ اجتماع کی وسعت ان کی وطن واپسی کی اہمیت اور پارٹی و حامیوں کی توقعات کو واضح کرتی ہے۔
حکام نے ہجوم کو منظم رکھنے اور پرامن استقبال کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں کیونکہ بی این پی کے قائم مقام چیئرمین آج بعد میں ڈھاکہ پہنچیں گے۔ 17 برس کی جلاوطنی کے بعد طارق رحمان کی واپسی کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔
بی ڈی نیوز 24 کے مطابق پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طارق رحمان جو سابق صدر ضیاء الرحمان اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے ہیں بدھ کے روز لندن سے بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ اہلیہ زبیدہ رحمان اور بیٹی زائما رحمان بھی موجود تھیں۔
یہ پرواز ڈھاکہ پہنچنے سے قبل سلہٹ میں رکے گی اور مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11.20 پر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ بی این پی کے برطانیہ یونٹ کے رہنما اور کارکنان نے انہیں ایئرپورٹ تک رخصت کیا۔
ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ حکام نے طارق رحمان کی واپسی سے قبل حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 گھنٹوں کے لیے زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ حکام کے مطابق یہ پابندی 24 دسمبر شام 6.00 بجے سے 25 دسمبر شام 6.00 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس دوران صرف درست ٹکٹ اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ دیگر تمام افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت بھی بی این پی کے قائم مقام چیئرمین کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام کے مطابق حکومت نے طارق رحمان کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے اور بی این پی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت مناسب تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
واپسی کے بعد طارق رحمان پارٹی کی جانب سے 300 فٹ روڈ جسے 36 جولائی ایکسپریس وے بھی کہا جاتا ہے پر منعقدہ مختصر استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور طارق ہوم کمنگ کمیٹی کے کنوینر صلاح الدین احمد کے مطابق اس پروگرام میں قائم مقام چیئرمین مختصر خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایور کیئر اسپتال جائیں گے اور پھر گلشن ایونیو میں واقع اپنی رہائش گاہ روانہ ہوں گے۔