بنگلہ دیش :اسکون مندر میں توڑ پھوڑ 3 افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بنگلہ دیش :اسکون مندر میں توڑ پھوڑ 3 افراد زخمی
بنگلہ دیش :اسکون مندر میں توڑ پھوڑ 3 افراد زخمی

 

 

ڈھاکہ : ہندو تہوار ہولی سے قبل جمعرات 17 مارچ کو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں واقع اسکون رادھا کانتا مندر میں تقریباً 200 افراد کے ایک گروپ نے توڑ پھوڑ کی

 کولکتہ کے اسکون کے نائب صدر رادھرامن داس نے کہا، "گزشتہ شام جب عقیدت مند گورا پورنیما کی تقریبات کی تیاری کر رہے تھے، ڈھاکہ کے شری رادھا کانتا مندر کے احاطے میں 200 لوگوں کا ایک ہجوم داخل ہوا اور اس میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعہ کے دوران تین عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو فوری طور پر بلایا گیا اور ہجوم کو بھگانے میں کامیاب ہوئے۔

دریں اثنا، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سینئر مشیر کنچن گپتا نے حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ہندو اقلیت کو تحفظ فراہم کیا جائے

 اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حملہ انتہائی تشویشناک ہے، داس نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ملک میں اقلیتی ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

 اسی طرح کا ایک واقعہ 16 اکتوبر 2021 کو پیش آیا تھا، جب بنگلہ دیش کے نواکھلی میں ایک اسکون مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک عقیدت مند کی موت واقع ہوئی تھی۔ یہ حملہ بنگلہ دیش میں متعدد ہندو مندروں میں فرقہ وارانہ حملوں کے واقعات کی اطلاع کے چند دن بعد ہوا ہے۔