عمرہ میں ہندوستان اور پاکستان کے زائرین پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عمرہ میں بھی احتیاط
عمرہ میں بھی احتیاط

 

 

جدہ: سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور ہندوستان سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔