ہندوستان،پاکستان سمیت کچھ ملکوں کی پروازوں پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ریاض

سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردیں.

اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ پابندیاں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہو یے لگائی گیی ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی باشندوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ سعودی اقامہ رکھنےوالوں کو بھی واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوان ممالک جانے سے بھی عارضی طور پر روک دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

(ایجنسی ان پٹ)