بلوچستان بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
پاکستان میں بس حادثہ
پاکستان میں بس حادثہ

 

 

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔بس بھلونک کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جا گری جس کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں بس کی چھت پر سوار افراد کی ہوئیں۔ بس میں سوار افراد سندھ کے ضلع دادو سے تعلق رکھتے تھے جو وڈھ کاکا ہیر میں عرس و دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے علاقے کو جارہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز اور ایدھی کے رضاکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا۔