بلوچ کارکن کی پاکستان کے کشمیر بیانیے پر تنقید۔ میڈیا سنسرشپ پر بھی سوال اٹھائے

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2026
بلوچ کارکن کی پاکستان کے کشمیر بیانیے پر تنقید۔ میڈیا سنسرشپ پر بھی سوال اٹھائے
بلوچ کارکن کی پاکستان کے کشمیر بیانیے پر تنقید۔ میڈیا سنسرشپ پر بھی سوال اٹھائے

 



لندن۔ بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن اومر کریم نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سفارتی مہمات کے ذریعے اپنے ہی انسانی حقوق کے ریکارڈ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔کریم نے ایک پریس ریلیز میں 5 اگست کو فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب کی مذمت کی اور اسے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ’’شرمناک اور کھوکھلی‘‘ سرگرمی قرار دیا۔

پیرس میں منعقدہ تقریب کے دوران فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بار پھر کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔تقریب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کریم نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو مسلسل اٹھاتا ہے لیکن پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے راولاکوٹ میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ پیرس میں منعقدہ تقریب کا مقصد ان معاملات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا تھا۔

کریم نے اسی روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر کشمیری کارکنوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حالیہ انتخابات کا عوام نے بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کیا۔صحافت کی آزادی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کریم نے پاکستان کے فوجی ادارے پر ملکی میڈیا پر سخت کنٹرول رکھنے اور حساس علاقوں سے آزادانہ رپورٹنگ محدود کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے الجزیرہ انگلش کی انتخابی کوریج کا حوالہ دیا جس میں ووٹرز کی کم شرکت کو نمایاں کیا گیا تھا۔ انہوں نے حالیہ پابندیوں کا بھی ذکر کیا جن کے تحت صحافیوں کو مخصوص شہروں سے باہر کے علاقوں میں رپورٹنگ کرنے سے پہلے سرکاری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔کریم کے مطابق بلوچستان میں بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام عالمی سطح پر ہونے والی جانچ پڑتال کو روکنے کے لیے بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ نافذ کرتے ہیں تاکہ جبری گمشدگیوں۔ ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کی آزادانہ رپورٹنگ نہ ہوسکے۔

انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے کا بھی حوالہ دیا۔ انہیں مارچ 2025 میں حراست میں لیا گیا تھا اور جون 2026 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2024 میں گوادر میں ہونے والے احتجاج کے دوران فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے معاملے میں انہیں سزا سنائی تھی۔کریم نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کا فوجی ادارہ عدالتی عمل پر اثرانداز ہوتا ہے۔