نئی دہلی: ۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے عالمی سلامتی کے ماحول کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ ہندستانی بحر ہند کے خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ سمندری خطے کی سلامتی استحکام اور حفاظت کے لئے مل کر کام کریں۔
انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں کولمبو سکیورٹی کونکلیو کی ساتویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈوبھال نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول میں یہ کونکلیو اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ2020 میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بحر ہند کے خطے میں علاقائی تعاون کو مضبوط کیا جائے اور اسی مقصد کے لئے کولمبو سکیورٹی کونکلیو کا قیام عمل میں آیا۔پچھلی میٹنگ جو دسمبر دو ہزار تئیس میں مہاراشٹر میں ہوئی تھی اس کا جائزہ لیتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری باہمی سرگرمیاں اب تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ کی اصل طاقت مشترکہ وژن باہمی مشاورت اور یکساں مقاصد میں مضمر ہے۔
Delhi: At the Colombo Security Conclave, NSA Ajit Doval says, "...The CSC has gained immense significance today in the midst of a rapidly changing and challenging global security environment. Realizing the growing importance of strengthening regional partnership among the… pic.twitter.com/JF2pWrCRkI
— IANS (@ians_india) November 20, 2025
انہوں نے بتایا کہ تعاون کے پانچ اہم شعبوں میں مستقل روابط اور صلاحیت سازی کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں کونکلیو کا چارٹر اور سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ایم او یو منظور کیا گیا تھا اور اس سال پہلا سیکرٹری جنرل بھی تعینات کیا گیا ہے۔
بحری ترجیحات پر بات کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ بحر ہند خطے کے ممالک کے لئے سب سے اہم ورثہ ہے اور یہی ہماری معیشتوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ بحری جغرافیے کے تحت خطے کی سلامتی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم ایسا ماحول تشکیل دیں جو کھلے اور شامل سمندری نظام کو فروغ دے اور قواعد پر مبنی نظم و ضبط کو مضبوط کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشترکہ بحری وسائل کے تحفظ اور استعمال کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ہندستان کے علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ ہندستان تمام ممالک کے ساتھ مل کر بدلتی ہوئی سلامتی کی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی مشترکہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔