پاکستان میں دولہوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
دولہا
دولہا

 

پنجاب (پاکستان) کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنکھ کے علاقے کمالیہ میں دو دولہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 سگے بھائی دولہوں سمیت 37 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو دولہوں کے رشتہ دار اور بارات ہیں۔

پولیس کے مطابق کمالیہ کے علاقے اپر کالونی میں 2 سگے بھائیوں عمران اور رضوان کی شادی کی تقریب تھی جہاں ڈانس پارٹی چل رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے چھاپہ مارا اور سب کو گرفتار کر لیا۔ ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جو ڈانس کررہی تھیں۔ کل37 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس سے پہلے بھی ملک بھر میں بہت سے دولہوں کی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق شادی میں سادگی لازمی کردی گئی ہے، ایسے میں اگر مہمان زیادہ ہوئے یا دھوم دھام ہوا تو گرفتاری ہوجاتی ہے۔ حالیہ ایام میں کچھ لوگوں کو اس لئے بھی گرفتارکیاگیا کہ کورونا کے سبب دفعہ 144نافذتھا اور شادیوں میں اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ (ایجنسی ان پٹ)