ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ کروڑ زائرین نے ادا کیا عمرہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2026
ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ کروڑ زائرین نے ادا کیا  عمرہ
ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ کروڑ زائرین نے ادا کیا عمرہ

 



 مکہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رجب کے مہینے میں 14.8 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

ان زائرین میں مملکت کے اندر سے آنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سے باہر کے زائرین بھی شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ مملکت کے باہر سے 20 لاکھ سے زائد افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے۔ ان زائرین کا تعلق مختلف اسلامی اور بین الاقوامی ممالک سے تھا۔

عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مملکت کے مختلف ادارے حج اور عمرہ کے انتظامات میں مسلسل بہتری لا رہے ہیں۔ یہ اقدامات سعودی وژن 2030 کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔