واشنگٹن ڈی سی :امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ایک اہم تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بحفاظت مقام سے منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ صدر اور دیگر شرکا محفوظ رہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں ایک عشائیہ جاری تھا۔
مذہبی جنگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے سالانہ عشائیے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ "عیسائیت مخالف جذبات" سے متاثر تھا اور اس کے اقدام کے پیچھے مذہبی محرکات کارفرما تھے۔
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملزم کے دل میں طویل عرصے سے نفرت موجود تھی اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس کا رجحان واضح طور پر عیسائیت کے خلاف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اس کا مبینہ منشور پڑھا جائے تو اس کی ذہنی کیفیت اور خیالات کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ ایک پریشان حال شخص دکھائی دیتا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ ملزم کے قریبی رشتہ داروں نے بھی اس کے رویے پر تشویش ظاہر کی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں واشنگٹن میں ہونے والے وائٹ ہاؤس صحافیوں کے عشائیے کے دوران فائرنگ سے ہلچل مچ گئی تھی۔ اس تقریب میں اعلیٰ سیاسی رہنما، صحافی اور سرکاری حکام شریک تھے۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
وائٹ ہاؤس صحافیوں کی تنظیم کی صدر ویجیا جیانگ نے اس واقعے کو نہایت خوفناک قرار دیتے ہوئے امریکی سیکرٹ سروس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی فوری کارروائی کو سراہا اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ادھر قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم ممکنہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم اصل محرکات کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق 31 سالہ مشتبہ شخص کول ٹوماس ایلن کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر سکیورٹی چیک پوائنٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں نیٹو پر بھی تنقید دہرائی اور کہا کہ امریکہ اس اتحاد پر بھاری اخراجات کرتا ہے جبکہ دیگر ممالک مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کرتے۔
کیا ہوا
تقریب میں بڑی تعداد میں صحافیوں سرکاری عہدیداروں اور معروف شخصیات نے شرکت کر رکھی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ جیسی آوازیں سنائی دیتے ہی ہال میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ اپنی حفاظت کے لیے میزوں کے نیچے چھپ گئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اہلکار نے صدر کو ایک پرچی کے ذریعے صورت حال سے آگاہ کیا جس کے فوراً بعد انہیں سٹیج سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے پورے ہال کو گھیرے میں لے لیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تقریب میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہیں بھی حفاظتی اقدامات کے تحت باہر نکالا گیا۔ امریکی سکیورٹی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
WATCH: More footage from the evacuation shows President Trump being rushed out of the White House Correspondents’ Dinner following THE SHOOTING.pic.twitter.com/7rIuitqXob
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 26, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی فوری کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واقعے کے بعد تقریب کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا اور تمام شرکا کو بحفاظت باہر منتقل کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے مختصر گفتگو میں سکیورٹی اداروں کے فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ اس واقعے کا کسی بین الاقوامی تنازع خصوصاً ایران سے تعلق ہو سکتا ہے۔ادھر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب گاہ پر اپنے بیان میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور دیگر شرکا کی سلامتی پر اطمینان ظاہر کیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے پیش نظر اس نوعیت کے واقعات کو نہایت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے منسلک تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کہا ہے کہ یہ ہماری جمہوریہ پر پہلا حملہ نہیں بلکہ گزشتہ چند برسوں میں ایسے کئی خطرناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کی بھرپور تعریف کی۔
پریس بریفنگ روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور وہ ذہنی طور پر بیمار معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی پولیس نے فوری رابطہ قائم کیا اور چند ہی لمحوں میں حملہ آور کو قابو کر لیا گیا۔
🔴 Trump sobrevive a otro intento de atentado en plena cena de corresponsales
— ABC.es (@abc_es) April 26, 2026
Así ha sido el momento de la evacuación del presidente y del vicepresidente⤵️
🔗 https://t.co/7SksVcqTWK pic.twitter.com/w3MXDP0rTj
صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ماضی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے بھی کم عرصہ قبل پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ اس کے کچھ عرصہ بعد فلوریڈا کے پام بیچ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب بھی ایک مسلح شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا تھا۔
انہوں نے حالیہ واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح شخص سکیورٹی چوکی کی جانب بڑھا جس کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے، تاہم خفیہ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بے اثر کر دیا۔ ان کے مطابق ایک اہلکار زخمی ہوا لیکن بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور وہ اب خیریت سے ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے زخمی اہلکار سے خود بات کی ہے اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اس واقعے کی ویڈیو اور ملزم کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں حملہ آور کو عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کے پیش نظر یہ مواد عوام کے سامنے لایا گیا ہے تاکہ لوگ حقیقت سے آگاہ رہیں۔صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عمارت مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے اور اسی لیے وائٹ ہاؤس میں ایک نیا ہال تعمیر کیا جا رہا ہے جو زیادہ محفوظ ہوگا۔ ان کے مطابق اس نئے ہال میں بلٹ پروف شیشہ، ڈرون سے تحفظ اور دیگر جدید حفاظتی سہولیات شامل ہوں گی، جس کی خفیہ سروس اور فوج بھی حمایت کر رہی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اہم تقریبات کے لیے ایسے محفوظ انتظامات ناگزیر ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
BREAKING: President Trump has shared footage of the White House Correspondents’ Dinner shooting and a photo of the suspect. pic.twitter.com/3H1M7hwKbj
— Collin Rugg (@CollinRugg) April 26, 2026
نریندر مودی نے اتوار کے روز اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس واشنگٹن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔
رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شام مقامی وقت کے مطابق واشنگٹن کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران لابی میں مبینہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے امریکی صدر اور تقریب میں موجود دیگر حکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ادھر واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی ٹیموں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور جے ڈی وینس کو ہال سے نکال کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے منسلک تقریب میں پیش آنے والے سکیورٹی واقعے کے بعد ہفتے کے روز سی سی ٹی وی فوٹیج اور گرفتار ملزم کی تصاویر جاری کر دیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح شخص نے تقریب کے مقام میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔جاری کردہ ویڈیو میں مبینہ حملہ آور کو عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں اسے حراست میں لیے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ مواد شفافیت کے پیش نظر عوام کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل صورت حال واضح ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں نے نہایت تیزی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کی جس کے باعث ایک ممکنہ بڑا خطرہ ٹل گیا۔
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے منسلک تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خفیہ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کی سراہنا
صدر ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی جس میں سکیورٹی اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کو دوبارہ شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کریں گے کیونکہ سکیورٹی معاملات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق خفیہ سروس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو قابو میں رکھا اور ایک ممکنہ بڑے خطرے کو ٹال دیا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ماضی میں اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا بھی ذکر کیا، جن میں پنسلوانیا اور فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعات شامل ہیں، اور کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ہر بار بہترین کارکردگی دکھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے نے سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ ان کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک نیا ہال تعمیر کیا جا رہا ہے جو زیادہ محفوظ ہوگا، جس میں بلٹ پروف شیشہ اور جدید حفاظتی سہولیات شامل ہوں گی تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔