امریکا: وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو برتری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2022
امریکا: وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو برتری
امریکا: وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو برتری

 

 

واشنگٹن،: امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو برتری حاصل ہوگئی اور انہوں نے 209 نشستیں حاصل کر لیں۔ تاہم سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے اسے مزید 9 نشستیں درکار ہیں، ڈیموکریٹس کی 191 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں بھی ریپبلکنز پارٹی آگے ہے، اور 49 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں جیتی ہیں، فیصلہ کُن برتری کے لیے سینیٹ کے ریاست ایریزونا اور نیواڈا کے نتائج کا انتظار ہے۔ واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر جارجیا میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس امیدوار 6 دسمبر کو دوبارہ مدمقابل ہوں گے۔ ریاست ایریزونا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو سابق امریکی ریپبلکن صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے فراڈ کا ثبوت قرار دے دیا