اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہندوستان۔ نیپالی وزیر صحت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2026
اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہندوستان۔ نیپالی وزیر صحت
اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہندوستان۔ نیپالی وزیر صحت

 



رسووا [نیپال]: نیپال کی وزیر صحت نیشا مہتا نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کے انتظام میں نیپال کی مدد کر رہا ہے۔ اس میں ڈی این اے جانچ کے ساتھ ساتھ ڈی این اے کے انتظام کے لیے تجربہ گاہ قائم کرنے میں معاونت بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہندوستان مشکل اور اچھے دونوں حالات میں نیپال کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشا مہتا نے کہا کہ ہمارے ملک اور ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ ’روٹی بیٹی‘ جیسے رہے ہیں۔ وہ ہمارے اچھے حالات میں بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں اور اسی طرح برے حالات میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بھائی چارے یا بہن چارے یا خاندان جیسے تعلقات ہیں۔ ہم تکلیف میں ہیں تو ظاہر ہے کہ اس تکلیف کا احساس انہیں بھی ہوگا۔ انہوں نے ہمارے ساتھ رہ کر ہمیں یہ احساس دلایا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔ وہ صرف اچھے حالات میں ہی نہیں بلکہ برے حالات میں بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کا انتظام ہے اور ہندوستان نے ڈی این اے جانچ کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہندوستان ڈی این اے کے انتظام کے لیے نیپال میں ایک تجربہ گاہ قائم کرنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مدد کا مطلب یہ ہے کہ اصل مسئلہ لاشوں کے انتظام سے متعلق تھا اور ہندوستان اس سلسلے میں بھی مدد کے لیے یہاں موجود ہے۔ انہوں نے ڈی این اے جانچ کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ڈی این اے کے انتظام کے لیے ایک تجربہ گاہ قائم کرنے میں بھی ہماری مدد کر رہے ہیں۔ وہ ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہم ان کے تعاون کے بارے میں بہت پُرامید ہیں۔

نیشا مہتا نے یہ بھی بتایا کہ بچائے گئے افراد کو عارضی مراکز میں رکھا جا رہا ہے جہاں ان کی صحت سے متعلق ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک بھی نیپال کی امدادی کارروائیوں میں مدد کر رہے ہیں اور مختلف نوعیت کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کچھ عارضی مراکز ہیں جہاں بچائے گئے لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ان کی صحت سے متعلق ضروریات کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔ ہمارے پڑوسی ممالک بھی مختلف طریقوں سے ہماری مدد کر رہے ہیں۔ وہ یہاں امدادی کارروائیوں کے لیے آئے ہیں اور بچاؤ کے کام میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ وہ مختلف نوعیت کی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف جیسے ادارے بھی زمینی سطح پر موجود ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم سب یہاں موجود ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

نیپال پولیس کے مطابق بدھ کے روز ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1127 ہوگئی۔نیپال پولیس نے بتایا کہ راسووا سے 45 اور نواکوٹ سے 155 اور دھادنگ سے 59 اور چتوان سے 348 اور گورکھا سے 66 اور تناہون سے 38 اور نوال پرسی مشرق سے 217 اور نوال پرسی مغرب سے 190 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ہندوستان میں 9 لاشیں ملی ہیں۔نیپال پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں سے اب تک صرف 95 کی شناخت ہوسکی ہے اور انہیں شناخت کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ہے۔