نئی دہلی۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ اور مصری فضائیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مصر کا دورہ کیا۔
ہندوستانی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دورے کے پہلے دن ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو مصری فضائیہ کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بیری گھاٹ ایئر بیس کا دورہ کیا اور ہیلیوپولس وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مصر کے دورے کے دوسرے دن چیف آف دی ایئر اسٹاف نے قاہرہ ویسٹ ایئر بیس کا دورہ کیا۔ انہوں نے قاہرہ میں انڈیا ہاؤس میں مصر میں تعینات ہندوستانی سفیر سریش کے ریڈی سے بھی ملاقات کی۔
ہندوستانی فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ مصری فضائیہ کے کمانڈر اے وی ایم عمر عبدالرحمن ساقر کی دعوت پر سرکاری دورے پر مصر گئے ہیں تاکہ ہندوستانی اور مصری فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ پہلے دن انہیں مصری فضائیہ کی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بیری گھاٹ ایئر بیس کا دورہ کیا۔ اسٹاف سطح کی بات چیت میں حصہ لیا اور ہیلیوپولس وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا۔
بیان کے مطابق دورے کے دوسرے دن چیف آف دی ایئر اسٹاف قاہرہ ویسٹ ایئر بیس میں موجود رہے۔ اس پروگرام میں فائٹر ویپن اسکول میں بریفنگ۔ سمیولیٹر کمپلیکس اور آپریشن روم میں تبادلہ خیال۔ مینٹیننس ورکشاپس کا معائنہ اور اسٹیٹک ڈسپلے شامل تھا۔ اس کے بعد انہوں نے قاہرہ میں انڈیا ہاؤس میں مصر میں تعینات ہندوستانی سفیر سریش کے ریڈی سے ملاقات کی۔
اس سے قبل 13 دسمبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر مصر اور یورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ایکس پر جاری بیان میں ایس جے شنکر نے کہا کہ انہیں فورم کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاتی سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔