افغانستان : مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغانستان :  مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق(فائل)
افغانستان : مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق(فائل)

 

 

کابل: فغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اسپن غر کی مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ طالبان حکام کے مطابق ضلع اسپن غر کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس میں 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔