افغانستان:طالبان نے شروع کی ملک کو اسلحوں سے پاک کرنے کی مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
افغانستان:طالبان نے شروع کی ملک کو اسلحوں سے پاک کرنے کی مہم
افغانستان:طالبان نے شروع کی ملک کو اسلحوں سے پاک کرنے کی مہم

 

 

کابل

طالبان نے شہریوں کو سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ متعلقہ اداروں کو جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع کروا دیں

۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شہری سرکاری اشیاء ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ محکموں میں جمع کروا دیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں

۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے دارالحکومت کابل میں شہریوں کو اسلحہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھا ہوا تھا لیکن اب انہیں حفاظت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم ان کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)