افغانستان:فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
انخلا پر سوالیہ نشان
انخلا پر سوالیہ نشان

 

 

امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔

 عرب میڈیا اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ جی سیون اجلاس میں امریکا سے مطالبہ کریں گے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست سے بڑھائی جائے۔

امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہوگا، اس سے باہمی بداعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور رد عمل آئےگا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان جان بچانے کے لیے نہیں بلکہ غربت کی وجہ سے مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں، وہ اکنامک مائیگریشن کررہے ہیں۔