افغانستان:مسجدمیں تراویح کے دوران فائرنگ،آٹھ جاں بحق

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2021
موقع واردات کا منظر
موقع واردات کا منظر

 



 

کابل

افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے رات گئے مسجد میں تراویح کے دوران فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کوموت کے گھات اتاردیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتول افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایاگیاہے۔

صوبائی گورنر ضیاالحق نے کہا کہ زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8افراد شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

ننگر ہار پولیس ترجمان فرید خان نے واقعے کے تصدیق کی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)