افغانستان : کاپیسا کے ڈپٹی گورنر طالبان حملے میں ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-07-2021
طالبان کا حملے
طالبان کا حملے

 

 

کابل : افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گزشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملےمیں ہلاک ہوئے۔ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے تاہم ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان فورسز نے سیغان،کہمرد اور چخانسور اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لیا تھا۔