کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں طب سے متعلق قلمی نسخہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-09-2021
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں طب سے متعلق قلمی نسخہ
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں طب سے متعلق قلمی نسخہ

 


جدہ: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے آٹھ ویں صدی ہجری کے دوران اسلامی طب کے بہترین قلمی نسخوں کا انتخاب جمع کیا ہے۔

اسلامی طب کے اسکالرز کے لیے انمول خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جسمانی اعضا کی تفصیلات سے متعلق دنیا کی پہلی کتاب کا نایاب ترین نسخہ محفوظ ہے۔

کتاب کا نام ’تشریح بدن الانسان‘ ہے۔ کتاب کے مصنف منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری تھے۔ یہ کتاب اسلامی طب کے اہم قلمی نسخوں میں سے ایک ہے۔

یہ کتاب اسلامی طب کے اہم اور نفیس ترین قلمی نسخوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب کے مصنف بیلجیئم کے اینڈریاس فیزالیوس آگے نظر آتے ہیں جو انسانی جسم کی تشریح پر اپنی تصنیف کے حوالے سے معروف ہیں۔

منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری اٹلی کے مشہور آرٹسٹ لیونارڈو ڈونچی سے بھی آگے نطر آتے ہیں انہو ں نے اپنی تصنیف میں انسانی جسم کے اعضا کے خاکے اطالوی آرٹسٹ سے پہلے بنائے تھے۔

کتاب میں انسانی عضلات، ہڈیوں اور دوران خون کے نظام کے خاکے دیے گئے ہیں- یہ خاکے مصنف کے دور میں معالجین کے یہاں معروف تصورات کے مطابق ہیں۔ اس میں دل، پھیپھڑوں اور معدے وغیرہ کے خاکے دیے گئے ہیں۔ کتاب میں کالی روشنائی استعمال کی گئی بعض عبارتیں سرخ خط میں ہیں۔

 کتاب ایک مقدمے اور چند ابواب پر مشتمل ہے۔ ان میں ہڈیوں، اعصاب، عضلات، رگوں، شریانوں، چہرے، ناک، گردے جیسے انسانی اعضا کا تعارف کرایا گیا ہے۔

آخری باب میں جس کا تعلق دل، دماغ اور جنین کی تشکیل سے ہے تعارف پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حاملہ خاتون کے شریانی نظام کے خاکے بھی ہیں۔ ہڈیوں کے ڈھانچے، اعصاب، عضلات، رگوں اور نسوں کے نقشے پیش کیے گئے ہیں۔

مردوں کی شریانوں، جسم کے بعض اہم اعضا، خاتون کی شریانوں اور بعض اہم اعضا کی شکلیں پیش کی گئی ہیں۔ قلمی نسخہ 26 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب فارسی زبان میں ہے۔1707 عیسوی میں خوش نویس محمد حسن نے تحریر کی تھی۔

کتاب میں کالی روشنائی استعمال کی گئی ہے بعض عبارتیں سرخ خط میں ہیں۔ علاوہ ازیں سرخ فریم بنایا گیا ہے۔