‘سولسٹائس فار ٹائمز اسکوائر 2021 ’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
نیویارک کا ٹائمز اسکوائر
نیویارک کا ٹائمز اسکوائر

 

 

نیو یارک: یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ ‘سولسٹائس فار ٹائمز اسکوائر 2021 ’ پروگرام میں قبائلی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے نے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک روزہ یوگا ، جامع صحت ، آیور وید اور تندرستی سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا ۔ اس میں 3000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ، جو نیویارک میں اہم مقام پر توجہ کا مرکز ہے ۔

 خاص توجہ کا مرکز ، وہ اسٹال تھے ، جن پر قوت مدافعت بڑھانے والی اور آیوروید کی مصنوعات سمیت منفرد قدرتی قبائلی اشیاء کی نمائش کی گئی تھی ۔ ٹرائبس انڈیا کے ذریعے لگایا گیا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ۔ اس میں نامیاتی اور قدرتی قوت مدافعت بڑھانے والی اشیاء ، نامیاتی چاول ، مصالحے ، شہد ، چونپراش ، آملہ ، اشوگھندا کا پاؤڈر ، ہربل چائے اور کافی جیسی قدرتی اشیاء کے علاوہ یوگا کی چٹائیاں ،بانسری ، ہربل صابن ، اگربتیاں وغیرہ شامل تھیں ۔ ان اسٹالز پر بہت سے لوگوں نے دورہ کیا اور بھارتی قبائلیوں اور قبائلی مصنوعات میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ۔

awazurdu

 ٹرائفیڈ نے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے اور قبائلی صنعت کاروں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے اپنے مشن کے طور پر نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے کے ساتھ اشتراک کیا تھا تاکہ قبائلی اشیاء کو امریکہ میں مقبول بنانے کے طریقے ڈھونڈے جا سکیں ۔ اس تقریب کی کامیابی کے بعد مزید مواقع تلاش کئے جا رہے ہیں ، جن سے قبائلیوں کو اپنی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر فروخت کرنے میں مدد ملے گی ۔

awazurdu

 جن اہم مواقع کی تلاش کی جا رہی ہے ، ان میں ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات کو نیو یارک کے بھارتی قونصل خانے کے دفتر کی تحائف کی فہرست میں شامل کرنا ، امریکہ میں ٹرائبس انڈیا کے ساتھ کلچرل اور اننویشن سینٹر کے اشتراک کا امکان تلا ش کرنا اور مشرقی اور مغربی ساحل پر پائیدار لیونگ پروجیکٹوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔