عجب جگاڑ:ہرے چشمے والی گائے نے پانچ لیٹر زیادہ دودھ دینا شروع کردیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عجب جگاڑ:ہرے چشمے والی گائے نے پانچ لیٹر زیادہ دودھ دینا شروع کردیا
عجب جگاڑ:ہرے چشمے والی گائے نے پانچ لیٹر زیادہ دودھ دینا شروع کردیا

 

 

انقرہ: گائے بھینس پالنے والے کسانوں کا خواب ہے کہ ان کی گائے اچھی خوراک لے اور اچھا دودھ پیدا کرے تاکہ نہ صرف وہ بلکہ اس کا خاندان بھی ا سے بیچ سکے۔

زیادہ دودھ دینے والی گائے اور بھینس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ پیسے والے کسان انہیں خریدنے کے لیے منہ مانگی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

تاہم مصیبت ان کسانوں کے لیے ہے جو غریب ہیں اور ان کے مویشی کم دودھ پیدا کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک شخص نے شاندار جگاڑ بنایا ہے جس کی وجہ سے گائے اور بھینسیں کھلے میدان میں نہ صرف لطف اندوز ہو رہی ہیں بلکہ زیادہ دودھ دینے کے قابل بھی ہوگئی ہیں۔

ترکی میں ایک کسان نے اپنی گائے کے دودھ کی پیداوار بڑھانے منفرد تجربہ کیا ہے، انہوں نے گائے کو ورچوئل رئیلٹی گوگلز پہنائے تاکہ مویشی یہ سمجھیں کہ وہ موسم گرما میں کسی سرسبز و شاداب چراگاہ میں جگالی میں مصروف ہیں۔

عزت کوکیک نامی اس کسان کا خاندان ترکی کے علاقے اکسارے میں واقع اپنے فارم پر تین نسلوں سے مویشیوں کی پرورش کررہا ہے ہے۔ ان کا یہ کاروبار اس طویل عرصے کے دوران اسی لیے بڑھ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ وقت اور حالات سے مطابقت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب عزت کوکیک کی باری ہے کہ وہ خاندان کے اس کاروبار کو اگلی نسل کو منتقل کرنے سے قبل بہتر اور منفعت بخش بنائے، لہٰذا انہوں نے یہ غیر روایتی حل ڈھونڈا ہے تاکہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے مویشیوں کے آرام کے لیے ایک موسیقی کا تجربہ کیا تھا اور اب دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے مذکورہ بالا منفرد وی آر گوگلز پر کام شروع کیا ہے۔ ایک ترک کسان نے اپنی پالتو گائے کو ہائی ٹیک جگاڑ کر کے ہائی فائی بنا دیا۔ ہاں اب اس کی گائے اس کے گھر کے سامنے بندھی ہوئی ہے اور وہاں اچھی خوراک لے رہی ہے۔

یہی نہیں گائے کو لگتا ہے کہ وہ کسی بڑے کھیت یا میدان میں چر رہی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اب کسان کی گائے 5 لیٹر زیادہ دودھ دینے لگی ہے۔ کسان نے اپنی گایوں کو ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ چشمہ پہنایا، جس میں گائے کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ باہر کھلے میدان میں چر رہی ہوں۔

جیسے ہی اس نے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فائدہ اٹھایا، اس نے دوسرے کسانوں کو بھی ایسا کرنے کا مشورہ دیا۔

اکسرائے قصبے کے رہائشی کسان عزت نے اپنے دو مویشیوں پر وی آر ہیڈسیٹ لگائے، ایک تحقیق سے پتا چلا کہ گایوں کو خوشگوار نظارہ ملتا ہے اور زیادہ دودھ پیدا ہوتا ہے۔

اس نے بتایا کہ وی آر چشموں کے استعمال کے اس طریقے نے واقعی اچھے نتائج دیے اور پیداوار 22 لیٹر سے بڑھ کر 27 لیٹر یومیہ ہو گئی۔ "

وہ چشمے کے ذریعے ایک سرسبز و شاداب چراگاہ کو دیکھ رہی ہوتی ہے اور اس سے اسے جذباتی فروغ ملتا ہے، اس لیے وہ اب کم تناؤ کا شکار ہیں،" مویشی پالنے والے نے کہا۔ ان کی گوشالا کی دلچسپ تصاویر میں سیاہ چشمہ پہنے ایک گائے کو خوشی سے گھاس پر چارہ چباتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (ایجنسی )