پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پریوروپی یونین کو تشویش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پریوروپی یونین کو تشویش
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پریوروپی یونین کو تشویش

 

 

بروسیلز: یوروپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اسے تشویش ہے۔

یوروپی یونین کے مطابق پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر تشویش لاحق ہے۔

رپورٹس میں یوروپی یونین نے پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہاکہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں،

یونین کہا کہ بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟ خیال رہے پاکستان میں گزشتہ دنوں سری لنکا کے ایک شہری کو بہیمانہ انداز میں زدو کوب کئے جانے کے بعد زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ (ایجنسی )