سہانا سفر: باحجاب طالبہ نے حاصل کی یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سہانا سفر: باحجاب طالبہ نے حاصل کی یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن
سہانا سفر: باحجاب طالبہ نے حاصل کی یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن

 

 

آواز دی وائس،منگلور

ریاست کرناٹک کے ضلع منگلور کے ایس ڈی ایم لا کالج کی طالبہ سہانا سفر نے ایل ایل بی کا فائنل امتحان نہ صرف امتیازی نمبروں سے پاس کیا بلکہ انہوں نے یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

 سہانا سفر ایل ایل بی یونیورسٹی کے فائنل امتحان میں دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

  سہانا سفر بی اے ایل ایل بی انٹیگریٹڈ کورس کی پانچویں سال کی طالبہ ہیں۔

سہانا سفر نے کرناٹک اسٹیٹ لا یونیورسٹی (KSLU) کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔وہ ہمیشہ سے ہی ایک ہونہار طالبہ کے طور پر جانی جاتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سہانا سفر اُلال کوڑی کی رہنے والی ہیں۔ ان کے والد کا نام حنیف ہے، جب کہ والدہ کا نام رقیہ ہے۔

سہانا سفر کی اس کامیابی سے نہ صرف ان کے اہل خانہ میں خوشی دیکھی جا رہی ہے بلکہ شہر اور یونیورسٹی بھی ان پر فخر کیا جا رہا ہے۔

سہانا کے والدین کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی کو ہمیشہ ایک جینئس کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے ہربارامتحان میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

یونیورسٹی اس ہونہار طالبہ کے لیے نیک خواہشتا رکھتی ہے۔ حنیف اور روقیہ کوامید ہے کہ ان کی بیٹی دوسروں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔