مذہب انسانیت:ریحام خان نے خون دے کربچائی جے ویندرکی جان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مذہب انسانیت
مذہب انسانیت

 

 

مرادآباد:ہندوستان کی اکثریت آج بھی مذہب انسانیت پر عمل کرتی ہے اور عام لوگ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اترپردیش کے مرادآباد سے سامنے آئی ہے جہاں ایک طالب علم نے اپنے کالج امتحان میں تاخیرکئے بغیرایک مریض کی جان بچانے کے لئے خون دینے پہنچ گیا۔

بلڈ ڈونیٹ فار ہیومینٹی کے بانی اور سماجی کارکن حکیم بادشاہ خان کی اطلاع کے مطابق جیویندر نامی شخص برائٹ سٹار ہسپتال مراد آباد میں داخل ہے، اسے فوری طور پر خون کی ضرورت تھی۔ایسے میں ایک طالب علم خون عطیہ کرنے کے لئے سامنے آیا۔حالانکہ مذکورہ طالب علم کا کالج میں ٹیسٹ ہونے والاتھا۔

ریحام خان نامی نوجوان نےامتحان میں تاخیر کی پرواہ کیےبغیر انسانیت کے فریضے کو ترجیح دی اور جے ویندر کوخون عطیہ کرنے پہنچ گیا۔

ریحام خان کے سبب جے ویندر کی جان بچ گئی۔ اس کے لئے اس کے اہل خانہ نے ریحام خان کا شکریہ ادا کیا۔

بلڈفارہیومینیٹی گروپ کےممبر غالب انصاری نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کوشش ہے کہ خون کی کمی سے کوئی شخص نہ مرے، اس لیے ہمارا گروپ مسلسل خون عطیہ کر رہا ہے، ہماری خدمت ہر مذہب اور ہر ذات کے فرد کے لیے بالکل مفت ہے۔