قطر ورلڈ کپ : کیرالہ کی ’ نازی نوشی ’کا بذریعہ سڑک سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-10-2022
قطر ورلڈ کپ : کیرالہ کی ’ نازی نوشی ’کا بذریعہ سڑک سفر
قطر ورلڈ کپ : کیرالہ کی ’ نازی نوشی ’کا بذریعہ سڑک سفر

 


نئی دہلی: کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون نازی نوشی کا قطرمیں فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے اپنی چار پہیوں والی گاڑی میں اکیلے سفر کرنے کا فیصلہ سب کو چونکا گیا ہے۔جس سے کھیل کے تئیں ان کی دیوانگی اور یقیناً وہیل کے پیچھے سفر کرنے کے لیے اس کا جنون ظاہر ہوتا ہے۔ پانچ بچوں کی ماں اب اپنے مشن پر روانہ ہوچکی ہیں اور ان کی رخصتی ایک بڑی خبر بن کر سامنے آئی ہے کیونکہ  ایک جانب وہ گھریلو خاتون ہیں اور دوسری جانب ان کے  شوہر ان کو اس شوق کی تکمیل میں مدد  کررہے ہیں 

چونکہ ورلڈ کپ کا بخار آہستہ آہستہ لوگوں اور فٹ بال کے شائقین کے سر چڑھ رہا ہے، نوشی، ایک شوقین سیاح، یوٹیوبر اور بلاگر نے کیرالہ کے کنور سے مہندرا تھار چلا کر قطر کا سفر شروع کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ انٹونی راجو نے گاؤں پنچایت حکام کی موجودگی میں ان کے  سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ فٹ بال کی اس دیوانی کے لیے ایک خواب کا حقیقت میں بدلنا تھا۔ جو ہمیشہ سے مہم جوئی کو پسند کرتی ہیں۔

کوئمبٹور کے راستے ممبئی پہنچنے کے بعد وہ اور اس تھار، جسے "اولو" (مقامی زبان میں عورت کا مطلب ہے) کا نام دیا جاتا ہے، جہاز کے ذریعے عمان لے جائیں گی۔ وہاں سے وہ سڑک کے ذریعے سفر کریں گی اور قطر پہنچنے سے پہلے عرب ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور سعودی عرب سے گزریں گی جو اس بار فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے۔

نوشی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو سکتا ہے کہ کیرالہ کی ایک خاتون خلیجی ملک اور وہ بھی فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے سڑک سے سفر کر رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ  "میرا منصوبہ 10 دسمبر تک قطر میں داخل ہو کر فائنل دیکھنے کا ہے۔

نازی  نوشی اپنے خاندان کے ساتھ

میں اس سفر کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں ارجنٹائن کی کٹر پرستار ہوں اور لیونل میسی… واقعی میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو کپ اٹھاتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔ رپورٹ کے مطابق وہ 31 دسمبر تک قطر میں اپنا قیام کریں گی۔

نوشی نے کہا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا مکمل تجربہ ہوگا کیونکہ کھانا پکانے کے تمام ضروری سامان گاڑی میں موجود ہے۔ گاڑی کو ٹول پلازوں اور پٹرول پمپوں کے قریب پارک کرنے اور راتوں کو اس کے اندر رہنے کی بھی تیاری ہے۔

اس نے کہا کہ اس کے پاس عمان کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، جسے پہلے ہی بین الاقوامی لائسنس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

میں ایک ایسی ہندوستانی ہوں جو ہندوستانی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا خواب دیکھ رہی ہوں۔ اس انوکھے سفر کے ذریعے میں ہندوستانی گاڑی کا لوہا  بھی منوا لوں گی اور ساتھ ہی ورلڈ کپ کا دیدار بھی کر لوں گی۔

نوشی، جس نے اپنا پلس ٹو مکمل کر لیا ہے، نوشاد، ایک این آر آئی سے چھوٹی عمر میں شادی کی اور 19 سال کی عمر میں ماں بن گئی۔ خاندان کو اس سفر کا ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر اور بچے انہیں مزید سفر کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔

نوشی پہلے ہی چار سفری سیریز مکمل کر چکی ہیں جس میں لداخ کا ایک آل انڈیا ٹرپ بھی شامل ہے اور اپنے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ نوشی نے کہا کہ اس کا سب سے چھوٹا بچہ صرف دو سال کا ہے لیکن ان کی ماں اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں جب وہ سفر کے لیے باہر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ’’اگر مجھ جیسی ایک گھریلو خاتون، ایک بیوی اور پانچ بچوں کی ماں اپنے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے، تو کیرالہ میں کوئی بھی عام عورت اپنے خوابوں کو اعتماد کے ساتھ پورا کر سکتی ہے۔