حاملہ آئی پی ایس نے حسن کارکردی سے جیتالوگوں کا دل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
حاملہ آئی پی ایس شلپاساہوڈیوٹی میں مصروف
حاملہ آئی پی ایس شلپاساہوڈیوٹی میں مصروف

 

 

منجیت ٹھاکر / نئی دہلی

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ، 5 ماہ کی حاملہ ڈی ایس پی کی دھوپ میں ڈنڈے لیکر سڑک پر کھڑے ہوکر موٹرسائیکل سوار کو گھر جانے کے لئے کہنے کی تصاویر کافی وائرل ہوئی تھیں۔ ان تصویروں کو ہر ایک نے بے حد سراہا۔

تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون دنتے واڑہ کی ڈی ایس پی شلپا ساہو تھیں ، جو ماسک پہنے دھوپ میں کھڑی تھیں اور لوگوں سے اس وبا کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہہ رہی تھی۔ ان کے ہاتھ میں لاٹھی تھی اورکچھ وردی پوش پولیس والے ان کے آس پاس کھڑے تھے ، اور وہ لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کے لئے کہہ رہی تھی کیونکہ چھتیس گڑھ میں کورونا کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہورہا تھا۔

اس تصویر کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر دیپانشو کابرا نے لکھا ، "یہ تصویر دنٹے واڑہ ڈی ایس پی شلپا ساہو کی ہے۔ شلپا، حمل کے دوران بھی تیز دھوپ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔ اور لوگوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ " دراصل ، ساہو اینٹی نکسل فورس ، دنتیشوری فائٹرز کی سربراہ ہیں۔ حاملہ ہونے کے بعد ، انہوں نے حال ہی میں اینٹی نکسل آپریشنوں سے رخصت لی ، لیکن اب وہ کورونا واریر کی طرح محاذ پر ہیں۔

دانٹے واڑہ میں ، چونکہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، اس کے بعد وہ مسلسل چکر لگاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا ، "صرف شروع میں آپ کو یہ یقینی بنانےکی ضرورت ہوگی کہ لوگ گھر سے نہیں نکلیں ... وہ بھی خاص طور پر دن کے خاص اوقات میں۔ لیکن کچھ بار سمجھانے سے یہ معاملہ بن جاتا ہے۔ "

ساہو کے لئے نکسلزم اور وائرس دونوں سے لڑنا چیلنجنگ ہے۔ انھوں نے نیوز 18 کو بتایا ، "میں محکمہ میں ہوں لیکن بچہ محکمہ میں نہیں ہے ... اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ہم دور سے لوگوں کو ماسک وغیرہ لگا نےکو سمجھا دیتے ہیں۔" اور اسی وجہ سے شاید لاٹھی ہاتھ میں ہے۔ یہ لوگوں کو دور رکھنے کے لئے ہے۔

ساہو کا شوہر بھی پولیس میں ہے۔ ان کے ساتھی ساہو کی تعریف کے پل باندھتے ہیں اور یہاں تک کہ وزیر اعلی نے ان کے کام کے جوش کا ذکر کیا ہے۔ دراصل ، شلپا ساہو کی تصویر اس وقت وائرل ہوگئی جب ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر دیپنشو کابرا نے اسے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور جلد ہی سوشل میڈیا لوگوں کی تعریفوں سے بھر گیا۔

شلپا ساہو کا تعلق درگ سے ہے اور انھوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ چار بہنوں میں سب سے بڑی ہیں۔ شلپا کے اہل خانہ بلاشبہ ان کی سلامتی کے بارے میں پریشان ہیں کیوں کہ ان کے ساتھیوں کے برعکس انہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی جاسکتی ہے۔

ساہو کے کنبہ کے افراد نے ڈیوٹی پر جانے پر اسے کبھی ڈانٹا نہیں۔ بلکہ اپنی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم اچھے کام کرتی رہو گی توتمہارا بچہ بہت ساری آشیروادوں سے پیدا ہوگا۔