فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی پہلی مسلم سربراہ لینا خان نے چارج سنبھالا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی پہلی مسلم سربراہ لینا خان
فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی پہلی مسلم سربراہ لینا خان

 

 

واشنگٹن

فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کی سربراہ نامزد ہونے والی امریکن لینا خان منتخب ہونے پر سینیٹ کی شکرگزار ہیں۔ واضح ہوکہ ایف ٹی سی کی سوسال سےزیادہ طویل تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو اس عہدے کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔

انہوں نے ایف ٹی سی کی کمشنر تعینات ہونے کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعےخوشی کا اظہار کیا اور مستقبل کیلئے امریکیوں کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں سینیٹ کی جانب سے تصدیق کیے جانے پر شکر گزار ہوں، کانگریس نے ایف ٹی سی تشکیل دی تاکہ منصفانہ مقابلے کی حفاظت کی جاسکے اور صارفین ، کارکنوں اور دیانت دار کاروباریوں کو غیر منصفانہ اور فریب کاریوں سے بچایا جاسکے۔‘

 

لینا خان نے لکھا کہ ’میں پوری قوت کے ساتھ اس مشن کو برقرار رکھنے اور امریکی عوام کی خدمت کی منتظر ہوں۔‘ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کیا تھا، امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی آج ہی منظوری دی تھی۔

 

لینا خان 15 جون 2021 سے 25 ستمبر 2024 تک اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلےمیں 639 ووٹوں سے کی گئی۔

لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔ 32 برس کی لینا خان لندن میں پیدا ہوئی تھیں، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں۔ان کاخاندان جنوب ایشیاسے تعلق رکھتاتھا۔ (ایجسنی ان پٹ)