مرکز یونانی میڈیکل کالج کو اے گریڈ سے نوازا گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2025
مرکز یونانی میڈیکل کالج کو اے گریڈ سے نوازا گیا
مرکز یونانی میڈیکل کالج کو اے گریڈ سے نوازا گیا

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی) – کوالٹی کونسل آف انڈیا کی 2025-26 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، نالج سٹی میں واقع اور گرانڈ مفتی آف انڈیا کی قیادت میں چلنے والے مرکز یونانی میڈیکل کالج کو اے گریڈ دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) اور میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (MARBISM) کے تعاون سے کی گئی۔

یہ درجہ بندی ہندوستان کے آیوروید، یوگا، یونانی، سدھ، ہیومیو پیتھی اور نیچرو پیتھی میڈیکل کالج کے معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ مرکز یونانی میڈیکل کالج نے اپنی منفرد شناخت، معیاری تعلیم اور عمدہ کارکردگی کی بنا پر اے گریڈ حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیرالا میں پہلا مرکز یونانی میڈیکل کالج قائم کرنے کا شرف شیخ ابوبکر احمد کو حاصل ہوا۔ قیام کے بعد سے یہ کالج مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ۵ویں بیچ کی فراغت کے ساتھ ملک بھر میں اپنی الگ پہچان بنانے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک بھر میں تیسرے درجے کے حصول پر اراکین و انتظامیہ میں خوشی اور جوش دیکھا جا رہا ہے اور مزید نئے منصوبوں پر بڑی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔