آنند مٹھ تحریک ہندو مسلم اتحاد کی تاریح کا حصہ ہے

Story by  ثاقب سلیم | Posted by  [email protected] | Date 09-12-2025
آنند مٹھ تحریک   ہندو مسلم اتحاد   کی تاریح کا حصہ ہے
آنند مٹھ تحریک ہندو مسلم اتحاد کی تاریح کا حصہ ہے

 



ثاقب سلیم
 
بنکم چندر چٹوپادھیائےنے ایک ناول بنگالی زبان میں لکھا۔جس کا نام 'آنند مٹھ' تھا۔ اس میں شائع شدہ ایک گیت'وندے ماترم' قوم پرستوں کے لیے ایک معمہ بنا رہا۔ سنہ1882 سے ناول اور گیت پر اکثر مسلم مخالف ہونے کا الزام لگایا جاتا تھا لیکن بہت کم لوگوں کو اس بات کا احساس ہے کہ اس کہانی کا پس منظر ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہے۔
 واسودیو بلونت پھا ڈکے ایک انقلابی رہنما تھے۔ آنند مٹھ کی کہانی اسی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔ جنہوں نے اسماعیل خان کی قیادت میں عربوں اور روہیلوں کے ساتھ اتحاد کیا۔ سنہ 1857 میں انگریزوں کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد ہندوستانی قوم پرست کبھی خاموش نہیں بیٹھے۔
 پھڈکے انگریزوں کی خدمت کرنے والے ایک مراٹھی برہمن تھے، جنہوں نے 1876 میں بغاوت کے لیے پونے اور اس کے آس پاس لوگوں کو منظم کرنا شروع کیا۔ دریں اثنا ایک قحط نے لوگوں کو تباہ کر دیا کیونکہ برطانوی حکمران ہندوستانیوں کی حالت زار سے لاتعلق رہے۔
خفیہ گروہ بنائے گئے جہاں لوگوں نے چاول اور دہی پر قسمیں کھائی۔ میں اپنی قوم کی پکار پر لبیک کہوں گا، اپنی مادر وطن کے لیے سب کچھ قربان کر دوں گا۔ تین سال تک بھرتی ہونے والوں کو اسلحہ کی تربیت دی گئی اور ایک منصوبہ بنایا گیاسنہ1879 میں  پھا ڈکے کی قیادت میں گوریلا جنگجوؤں نے مختلف دیہاتوں میں ساہوکاروں اور زمینداروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ یہ رقم مزید اسلحہ خریدنے اور غریب دیہاتیوں میں تقسیم کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔ جلد ہی انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے بھرتی ہونے والے بہت سے لوگ قوم پرست مقصد کے لیے پرعزم نہیں تھے اور ان کے پاس صرف پیسہ لوٹنا تھا۔
برطانوی افواج کے ساتھ لڑائی کے دوران پھا ڈکے کے نائب سردار دولت راؤ نائک شہید ہوگئے، اس کے کھونے کے بعد، پھڈکےنے چھاپے روک دیے۔ وہ ایسی طاقت کے ساتھ کام نہیں کر سکتے تھے جس نے نیشن فرسٹ کی جگہ پیسے کو اپنا محرک بنایا۔ پھا ڈکے ریاست حیدرآباد میں گلبرگہ، جو اب کرناٹک میں ہے، چلے گئے۔ ان کی شہرت ان کے  جغرافیائی حدود سے  کہیں زیادہ تھی۔ مندروں کے پجاری ان کے لیے مندروں کے دروازے کھول دیتے تھے۔ ان کا استقبال کیا گیا اور لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے۔ جون 1879 میں، الور میں ان کی ملاقات روہیلا کے ایک سردار اسماعیل خان سے ہوئی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کم از کم 500 روہیلوں کو 10 روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ فوج کے طور پراپنے گروہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں پھا ڈکے اور اسماعیل کے علاوہ شہاب الدین دکنی، حسین احمد دکنی، وینکوپنٹ، اور جنوجی راؤ  موجود تھے۔
برطانوی افواج کو اس کی سرگرمیوں کی اطلاع ملی اور میجر ڈینیئل نے جولائی 1879 میں کئی مندروں کی تلاشی لی۔ پجاریوں کو گرفتار کیا گیا اور مندروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ایک گاؤں سے دوسرے مندروں میں ایک ’داڑھی والے ہندو‘ کو تلاش کیا گیا جو رودرکش پہنا ہوا تھا۔ 21 جولائی 1879 کو انہیں گوپال موریشور کے ساتھ بیجاپور ضلع کے ایک مندر سے برطانوی فورسز نے گرفتار کیا۔اسماعیل خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
اسماعیل اور پھا ڈکے سمیت تمام روہیلوں کو سزائیں سنائی گئیں۔ پھا ڈکے کو عدن (یمن) بھیج دیا گیا اور قید تنہائی میں رکھا گیا۔ پھا ڈکے کا انتقال 17 فروری 1883 کو عدن میں ہوا۔ ان کی یاد کو آنند متھ نے ہمیشہ زندہ رکھا۔ پھا ڈکے کی زندگی اور مشن ہندوستانیت کا نمائندہ مثال ہے، جہاں ہندو اور مسلمان مل کر ایک قوم کی حیثیت سے دشمن کے خلاف لڑے۔