ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز ۔ نکھت زرین کی گھریلو شائقین کے سامنے جیت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2025
ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز ۔ نکھت زرین کی گھریلو شائقین کے سامنے جیت
ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز ۔ نکھت زرین کی گھریلو شائقین کے سامنے جیت

 



گریٹر نوئیڈا :دو مرتبہ کی سابق ورلڈ چیمپئن نکھت زرین 51 کلو نے ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز 2025 میں ہندوستان کے لئے شاندار دن کی قیادت کی۔میزبان ملک نے جمعرات کے فائنل مقابلوں کے لئے پندرہ باکسر فائنل میں پہنچا کر سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔یہ مقابلے شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں ۔ نکھت نے ازبکستان کے خلاف تین اہم فتوحات والے سیشن کی قیادت کی۔انہوں نے تجربے کا بہترین استعمال کرتے ہوئے گنیوا گل سیور کے خلاف حکمت عملی اور قوت دونوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔تیز بائیں ہکس مسلسل لگتی رہیں اور وہ پوری طرح حاوی رہیں

نکھت زرین نے کہا آج کی جیت سے بہت خوش ہوں خاص طور پر گھریلو شائقین کے سامنے جیت کر
یہ لمحہ میرے لئے خاص تھا۔اس بار میں سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچی ہوں۔فائنل کل ہے اور مقابلہ چین سے ہے۔امید ہے کہ سونے کا تمغہ ہندوستان کے لئے جیت کر لاؤں گی

موجودہ ورلڈ چیمپئن جیسمن لامبوریا 57 کلو نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے قازقستان کی الژان سارسن بیک کو پانچ صفر سے ہرایا۔ان کی تیز دفاعی مہارت اور خوبصورت کومبینیشن نمایاں رہے۔اب وہ پیرس اولمپک میڈلسٹ وُو شِہ یی کے خلاف بڑے فائنل کے لئے تیار ہیں۔سچن 60 کلو نے ابتدا میں برتری حاصل کی اور دلشود عبدالمورودوف کو پیچھے چھوڑتے رہے۔ہیتیش 70 کلو نے بہترین کاؤنٹر پنچنگ کے ساتھ مخمد عزیزبیک اسمائیلوف کی جارحیت کو انہی کے خلاف موڑ دیا اور مضبوط جیت حاصل کی

دوپہر کے سیشن میں پون 55 کلو اور جادو مانی 50 کلو نے بھی شاندار فتوحات حاصل کیں۔پون نے پہلے سخت راؤنڈ کے بعد انگلینڈ کے ایلس ٹرو بریج کو پانچ صفر سے ہرا دیا۔جادو مانی نے آسٹریلیا کے او مر اعزاز کو مسلسل دباؤ تیز ہکس اور اچھے فٹ ورک کے ساتھ بے بس کر دیا

جگنو 85 کلو پانچ صفر سے ہار گئے
نیرج پھوگاٹ 65 کلو نے اولمپک میڈلسٹ چن نین چن کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا مگر تین دو کے فیصلے سے ہار گئے۔سمت 75 کلو پولینڈ کے میخال جارلنسکی سے چار ایک سے ہار کر کانسی تک محدود رہے۔پندرہ ہندوستانی فائنل میں پہنچ کر ملک نے بیس تمغوں کی کامیابی یقینی بنا لی
اس بار ہر ہندوستانی باکسر پوڈیم پر ہوگا
جمعرات کے فائنل میں چھ مقابلے براہ راست ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان ہوں گے۔ان میں اروندھتی اور عزیزہ زوکیروا نپور اور سوتیمبوے وا اولتینوی مناکشی اور فوزیلوا فرزونا اور نریندر اور خالد جان ماماسولیف کے اہم مقابلے شامل ہیں۔جادو مانی اسلبیک جلیلوف اور پون سامندار علیموف کے خلاف اتریں گے

باقی فائنلز بھی اہم ہوں گے
پریتی اٹلی کی سرین چराबی کے خلاف
پروین جاپان کی ایاکا تاگوچی کے خلاف
پوجا پولینڈ کی موجودہ ورلڈ چیمپئن آگاتا کاچمارسکا کے خلاف مقابلہ کریں گی۔مردوں میں انکش پھنگال انگلینڈ کے شٹو اولادی میجی کے خلاف اتریں گے۔ابھینش جم وال جاپان کے شیون نشی یاما کے خلاف دن کے آخری بڑے مقابلے میں حصہ لیں گے