عارف خان 46 ویں مقام پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-02-2022
ونٹر اولمپکس :سخت ترین حالات میں عارف خان دوسرے راونڈ میں 46 ویں مقام پر
ونٹر اولمپکس :سخت ترین حالات میں عارف خان دوسرے راونڈ میں 46 ویں مقام پر

 

 

آواز دی وائس : بیجنگ ۔ نئی دہلی

بیجنگ سرمائی یا ونٹر  اولمپکس میں ہندوستان کے تنہا دعویدار عارف خان نے اتوار کو جائنٹ سلیلم ایونٹ کے پہلے رن ون میں 53 واں مقام حاصل کیا۔ جموں و کشمیر کے الپائن اسکائیر عارف محمد خان نے 1:22.35 کے ٹائمنگ کے ساتھ 53ویں نمبر پر رہے۔دوسرے رن ٹو میں بھی عارف خان 2:472 کی کلاکنگ کے بعد 46ویں نمبر پر ہے۔جو ہندوستان کی جانب سے ابتک کی سب سے بہتر کارکردگی ہے۔

عارف کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 30 فائنل کی ضرورت تھی۔ ایونٹ میں کل 89 اسکیئرز میں سے صرف 54 ریس مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عارف نے 85 نمبر سے شروعات کی۔

 آئس ریور کورس کے مشکل حالات میں جہاں شدید برف باری کی وجہ سے روشنی کا ایک بڑا مسئلہ تھا، عارف خان ن ے کورس مکمل کیا اور زیادہ تر اسکیئرز ایونٹ ختم کرنے میں ناکام رہے۔30 سے ​​زیادہ کھلاڑی 424 میٹر کی اونچائی پر 49 گیٹ کورس کو پار کرنے سے قاصر تھے۔

awaz

مقابلہ شروع ہونے سے قبل ترنگا لہراتے ہوئے ہندوستانی دستہ


ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق عارف خان نے بیجنگ اولمپکس سے قبل الپائن اسکیئنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اٹلی کے کورٹینا ڈی امپیزو میں 2021 کی عالمی چیمپئن شپ میں کیا تھا۔جہاں اس کا 1:50:03 کا وقت اسٹینڈنگ میں 45ویں نمبر پر آنے کے لیے کافی تھا۔

دریں اثناء مردوں کے جائنٹ سلیلم کا دوسرا رن شدید برف باری اور کم نمائش کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

awaz