آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر کیوں سو رہے ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-08-2021
آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر کیوں سو رہے ہیں؟
آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر کیوں سو رہے ہیں؟

 

 

آسٹریلیا: یہ بڑا عجیب ہے کہ مشہور و معروف کرکٹر گھر کے باہر سو رہے ہیں، مگر ایسا کیوں ہے، آئیے اس کی تفصیل جانتے ہیں:

میتھیو ہیڈن سمیت بیشتر آسٹریلوی کرکٹرز آج اپنے گھروں کے باہر سو رہے ہیں۔

یہ بات اگرچہ سننے میں حیران کن ہے مگر درحقیقت اس کے پیچھے ایک نیک مقصد موجود ہے۔ آسٹریلیا کی دی چیپل فاؤنڈیشن کے تحت 'سلیپ آؤٹ ' نامی ایونٹ ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا میں بے گھر نوجوانوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور ان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔

'سلیپ آؤٹ' ایونٹ ہر سال سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوتا ہے اور متعدد موجودہ اور سابق کرکٹرز رات اپنے گھروں سے دور اسٹیڈیم میں قیام کرتے ہیں تاہم امسال کورونا کی وجہ سے کرکٹرز اپنے گھروں کی دہلیز کے باہر یا بیک یارڈ میں قیام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلیا میں سردیوں کا موسم ہے اور میتھیو ہیڈن، مچل جانسن، ایڈ کووَن سمیت متعدد کھلاڑی سرد رات میں گھروں سے باہر قیام کر رہے ہیں۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اس سال ان کی بیٹی بھی اس ایونٹ میں ان کے ساتھ شریک ہے۔