کون جیتے گا ورلڈکپ- پیشن گوئی آگئی سامنے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2022
کون جیتے گا ورلڈکپ- پیشن گوئی آگئی سامنے
کون جیتے گا ورلڈکپ- پیشن گوئی آگئی سامنے

 

 

فیفا ورلڈ کپ 2022 کل سے قطر میں شروع ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا

آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میڈیکل) ماڈل کے ذریعے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔ آکسفورڈ کی جانب سے حساب کتاب لگانے کے بعد برازیل کی ٹیم کے چیمپئن بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے

 

میتھا میڈیکل ماڈل کی جانب سے کہا گیا کہ انگلش ٹیم کوارٹر فائنل ہار جائے گی جبکہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا اور برازیل ایونٹ کی چیمپئن ٹھہرے گی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں شامل ہے اور میگا ایونٹ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے