ویسٹ انڈیز کے 2026 ہوم سیزن میں سری لنکا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی میزبانی کرے گا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2026
ویسٹ انڈیز کے 2026 ہوم سیزن میں سری لنکا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی میزبانی کرے گا
ویسٹ انڈیز کے 2026 ہوم سیزن میں سری لنکا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی میزبانی کرے گا

 



 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 2026 کے مردوں کے انٹرنیشنل ہوم سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سری لنکا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں کیریبین کا دورہ کریں گی۔

2026 ہوم سیزن میں مختلف کیریبین ممالک میں عالمی معیار کی کرکٹ کھیلی جائے گی جبکہ شائقین کو کئی ماہ تک دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچ اب بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔ اس تبدیلی کے حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس ڈیہرنگ نے کہا کہ گیانا میں تمام پانچ ون ڈے میچوں کی میزبانی سے متعلق لاجسٹک مسائل کے بعد گیانا اور بارباڈوس کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر میچز کی میزبانی اور اخراجات تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

2026 کے ہوم سیزن کا آغاز سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ہوگا جو 3 جون سے 14 جون تک جمیکا میں کھیلی جائے گی۔ اس سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں اینٹیگوا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی۔ پہلے تین میچ گیانا میں جبکہ آخری دو میچ بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔

ہوم سیزن کے آخری مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی کے لیے بھی تاریخی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہاں پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

سری لنکا سیریز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے۔ 3 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا
دوسرا ون ڈے۔ 6 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا
تیسرا ون ڈے۔ 8 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا

پہلا ٹی ٹوئنٹی۔ 11 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا
دوسرا ٹی ٹوئنٹی۔ 13 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔ 14 جون۔ سبینا پارک۔ جمیکا

پہلا ٹیسٹ۔ 25 تا 29 جون۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا
دوسرا ٹیسٹ۔ 3 تا 7 جولائی۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا

نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے۔ 11 جولائی۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم۔ گیانا
دوسرا ون ڈے۔ 13 جولائی۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم۔ گیانا
تیسرا ون ڈے۔ 16 جولائی۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم۔ گیانا
چوتھا ون ڈے۔ 19 جولائی۔ کینسنگٹن اوول۔ بارباڈوس
پانچواں ون ڈے۔ 21 جولائی۔ کینسنگٹن اوول۔ بارباڈوس

پاکستان سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ۔ 25 تا 29 جولائی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو
دوسرا ٹیسٹ۔ 2 تا 6 اگست۔ کوئنز پارک اوول۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔