آئرلینڈ کوشکست

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 24 رنزسے ہرادیا
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 24 رنزسے ہرادیا

 

 

کنگسٹن، ویسٹ انڈیز نے جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 24 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 269 رنز بنائے اور پھر اس نے آئرلینڈ کو پانچ گیندیں باقی رہتے 245 رنز پر ڈھیر کردیا

وسیٹ انڈیز کی اننگ کی خاص بات شمرہ بروکس کی بیٹنگ رہی ۔ بروکس نے 89 گیندوں پر 93 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کیرون پولارڈ نے 66 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ (ایجنسی )